ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی کی شرح 187پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ۔شہر قائد کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہو گئی، جس کی وجہ سے کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک موسم خشک، صبح، رات میں ٹھنڈی ہوا چلے گی، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا 11کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھی، ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد تھا۔