QoumiAwaz News

May 23, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Breaking News Pakistan

پی ٹی آئی فاشسٹ جماعت ہے ، فردوس شمیم نقوی دھمکیاں دے رہے ہیں،حسان صابر

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ حسان صابر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی جو سب جیل میں موجود ہیں وہ گذشتہ رات سے سوشل میڈیا کی سائیٹ پر مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے غنڈہ عناصر شہر کراچی کا امن خراب کرنے کیلئے اکسارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فاشسٹ جماعت ہے جو کسی قسم کی مخالفت یا مخالف کو برداش کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ریاستی وسائل استعمال کرکے بھی یہی سب کیا تھا ، ہم میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی میں موجود لینڈ گریبرز اور غنڈہ عناصر کو یہ بات باآور کروا دینا چاہتے ہیں کہ کسی خوف فہمی میں مبتلا نہ رہیں اب ان کی بدمعاشی نہیں چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کیماڑی میں عوامی اجتماع کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایڈووکیٹ حسان صابر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے بہت زیادہ مضبوط اور منظم جماعت ہے اور پورے سندھ سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں، پی ٹی آئی کا اب سندھ میں ڈبہ گول ہوچکا ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں ناکام سیاسی اداکار دھونس دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فردوس شمیم نقوی جن کے گھر کو انکی عمر کی وجہ سے سب جیل قرار دیا ہے اور وہ وہیں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں انکی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *