QoumiAwaz News

May 29, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Election 2024

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا گیا

پشاور:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سماعت ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کی۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21 دسمبر تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کرے۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے، آپ کو کاپی فراہم کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *