QoumiAwaz News

May 29, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

نواز شریف کو بادشاہ سلامت بنانے کیلئے اسکرپٹ پر کام ہوتا رہے گا، لطیف کھوسہ

اکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بادشاہ سلامت اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنے کے لیے اسکرپٹ پر کام ہوتا رہے گا۔ جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوت ہے،ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے، کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، خدارا آئین پر عمل کیا جائے، لوگوں کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لیبیا، افغانستان، مصر، عراق میں انتشار پیدا کیا گیا اور بیرونی مداخلت نے ان ممالک کو تباہ کر دیا، ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔سینئر وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے بارے میں کہا کہ جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *