QoumiAwaz News

May 29, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Sports

ریڈ بال کرکٹ سے آؤٹ محمد نواز، نعمان علی کا متبادل بن گئے

اسلام آباد:سلیکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 برس میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔خیال رہے کہ محمد نواز جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔دوسری جانب لیگ اسپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آگئی ہے، انہوں نے بولنگ پریکٹس کابھی آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد ابرار احمد کے آسٹریلیا میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *