QoumiAwaz News

April 5, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Technology

ایپل کی آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے کی تیاری

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون صارفین کیلئے آئی او ایس 17.4.1کی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کا مقصد سافٹ ویئر بگز اور سیکیورٹی کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔یہ بات مبہم ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 17.4.1کب متعارف کیا جائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ اپ ڈیٹ اس ہفتے یا آئندہ ہفتے متعارف کرا دی جائے گی۔دوسری جانب اس متعلق بھی بتایا جارہا ہے کہ کمپنی آئی او ایس 17.5کی اندرونی آزمائش کر رہی ہے اور جلد ہی اس آئی او ایس ورژن کا بِیٹا ٹیسٹنگ کے لیے متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔گزشتہ ہفتے ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.4ورژن متعارف کرایا تھا۔کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس اپ ڈیٹ میں آئی میسج کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں واضح تبدیلیوں کے ساتھ 118نئے ایموجی پیش کیے گئے تھے۔ساتھ ہی اس اپ ڈیٹ میں یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے)کے پیشِ نظر متعدد دیگر تبدیلیاں بھی پیش کی گئی تھیں۔کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو جلد بیٹری ختم ہوجانے کی شکایات کا سامنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *