کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،بلدیہ عظمی کراچی کی حدود میں 8بڑی مویشی منڈیا قائم کی جائیں گی جبکہ12مویشی منڈیاں ٹانز کی حدود میں اور 2 عارضی مویشی منڈیا ںکنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں قائم ہونگی،شہر سے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کیلئے کمشنر کراچی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے،بلدیہ عظمی کراچی اور ٹانز کی سفارشات کے بعد قائم کی جانیوالی 22قانونی مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر قائد میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے بلدیہ عظمی کراچی اور ٹانز کی سفارشات کے بعد مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے،اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں شہر قائدمیں 8قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی جاتی تھی لیکن اس کے برعکس شہر میںمذکورہ 8قانونی مویشی منڈیوں کے ساتھ ساتھ درجنوں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کردی جاتی تھیں تاہم امسال اس سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی اور ٹانز کے حکام سے سفارشات طلب کی گئیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں بلدیہ عظمی کراچی کی حدود میں 8 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ٹانز میں 12 عارضی مویشی منڈیا قائم ہونگی اور 2 مویشی منڈیا کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حسن نقوی نے کہا کہ امسال غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف پوری طاقت سے کارروائی کرینگے اور حکومتی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں کمشنر کراچی نے بتایا کہ کے ایم سی نے شہر میں 26 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ ٹانز انتظامیہ کی جانب سے 24 مویشی منڈیوں کی سفارشات بھیجی گئیں تھی تاہم ان سفارشات کی روشنی میں شہر میں 22 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منڈیوں کی تعداد میں اضافے کا مقصد غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ ہے ۔کمشنر کراچی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ منافع خوری کی روک تھام کیلئے مختلف آپشن زیر غور ہیں جبکہ شہری انتظامیہ اور عوام کے درمیان دوری کو ختم اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ویب سائٹ پر کام جاری ہے جس میں شہریوں کو اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت بھی میسر ہوگی اور مذکورہ ویب سائٹ میں درج کرائی گئیں شکایات کا ازالہ ہوا یا نہیں اسے وہ خود مانیٹر کرینگے،کمشنر کراچی حسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ منافع خوری کے خاتمے اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے منتخب عوامی نمائندوں سے بھی مدد لینگے تاکہ عوام کوریلیفدیسکیں