کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بہت جلد ان سے اپنا پورا حق لیکر رہیں گے، ایسا انقلاب لانا ہے جوآج تک کوئی نہیں لا سکا ،سیاسی جماعتوں کو اتنا مجبور کردینگے جاگیردار مظلوموں کے حق ہڑپ نہیں کر سکیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر پی آئی بی کالونی کے ایم سی گرائونڈ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم خانی و اراکین ایڈہاک کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان و ذمہ داران، اے پی ایم ایس او و دیگر شعبہ جات اور شعبہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو رمضان مبارک ہو آج 17 مارچ کی شب ہے جو جھلک کر 18 مارچ بن جائیگی 1984 سے 2024 تک چالیس سال کا سفر ایک متحد ، منظم اور متحرک متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بن کر اس ملک میں موجود مظلوم عوام کو انکا حق دلوانے میں اپنا کردار مزید بہتر انداز میں ادا کرنے میں مصروف ہے۔1992سے لیکر آج تک مستقل جدوجہد کرنے والے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔1978 میں اس ملک میں اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھ کر ایک ایسا انقلاب لائے تھے جس کی نوید آج تک نہیں ملتی ،اس وقت کے نوجوانوں میں کچھ اراکین آج یہاں موجود ہیں اور کچھ ساتھیوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کردیا اور یہی نوجوان اے پی ایم ایس او کی شکل میں ایم کیو ایم پاکستان کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں ایم کیو ایم کے ذمہ داران بیٹھے ہیں اور یہ ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہم کرسیوں سے اسٹیج اور اسٹیج سے گلی محلوں تک اپنی بات پہنچا رہے ہیں اور 2024 میں جب ہم شامل ہوئے تو ہم نے جو ڈیڑھ کروڑ لوگ لاپتہ تھے انہیں ہم نے بازیاب کروایا ہے اور ہم نے ایسی تاریخ رقم کی ہے کہ وقت سے پہلے مردم شماری کروانی پڑی اور ہم نے ہمیشہ کی طرح مردم شماری میں ڈنڈی مارنے والوں سے اپنا آدھا حق لے لیا ہے اور ہم بہت جلد ان سے اپنا پورا حق لیکر رہیں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم مہاجر قومی موومنٹ تھے تو اس وقت ہم نے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر اس ملک میں ہلچل مچا دی تھی اور ایسا انقلاب لانے جو آج تک کوئی نہیں لا سکا اور آج ہم کشمیر کے پہاڑوں سے لیکر ، سندھ ، بلوچستان، پنجاب سمیت ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کو اتنا مجبور کردینگے کہ جاگیردار کسانوں اور مظلوموں کے حق کو مزید ہڑپ نہیں کر سکے گیں، ہم ایسے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجے گے کہ جو ملک کے تمام مظلوموں کو انکا حق انکی دہلیز پر لاکر دینگے آپ سب کو متحد قومی موومنٹ پاکستان کا 40 واں یوم تاسیس مبارک ہو۔