QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں سحر و افطار میں گیس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی کا لانڈھی، کورنگی، گلستانِ جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی، اورنگی ٹان اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار، بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اذیت میں ڈالنا شاید توانائی فراہم کرنے والے اِداروں کا وطیرہ بن چکا ہے، سحر و افطار کے دوران گیس کی بندش سے گھریلو خواتین متاثر ہورہی ہیں غیر اعلانیہ بندش کا براہِ راست اثر امور خانہ داری پر پڑتا ہے جس سے عوام کی ذہنی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے، کراچی جو سب سے زیادہ محصولات کی مد میں وفاق اور صوبے کو رقم ادا کرتا ہے اس کے عوض اِس شہر کو سہولیات کے نام پر سوائے تسلیوں کے کچھ نہیں دیا جاتا، توانائی فراہم کرنے والے ادارے بھاری بلوں کی مد میں بھتہ وصول کر کے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی، صوبائی حکومت اور گیس فراہم کرنے والے ادارے اوگرا کے سربراہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے عفریت سے نبردآزما ہے ماہ مبارک کے تقدس کا خیال رکھنے سمیت شہریوں کے صبر کا اور امتحان نا لیتے ہوئے سحر و افطار میں گیس کی بندش کو فل الفور روکنے کیلئے سدباب کیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *