سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے جولائی 2023سے فروری 2024تک میں ملازمین کو مختلف مد میں 1ارب64کروڑ 55لاکھ روپے کی ادائیگیاں کردی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ ادائیگیاں واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں کسی ایک سال میں کی جانے والی سب سے زیادہ ادائیگیاں ہیں، انکا کہنا تھا سی ای او واٹر کارپوریشن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ملازمین کو ایک سال میں جتنی ادائیگیاں کی ہیں اس کی مثال واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد واٹر کارپوریشن ایک ایسا ادارہ بن گیا ہے جو اپنے ملازمین کو پہلی تاریخ کو تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرتا ہے جو کہ ادارے اور ملازمین کے لیے خوش آئند بات ہے، اس کے علاہ رواں سال ملازمین کو رمضان المبارک میں ملنے والی لیو انکیشمنٹ کی بروقت ادائیگی کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں اور انشا اللہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں تمام افسران و ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی مکمل ادائیگی کردی جائے گی۔