ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیم نو کا آغاز ہو چکا ہے، مورخہ 6مارچ 2024کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر کے اسکی تنظیم نو کی جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں مرکزی شعبہ جات، صوبائی کمیٹیاں، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں، زونز، ٹانز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔ دریں اثنا کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک مرکزی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہونگے اور اراکین میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کہف الوری، رضوان بابرشامل ہیں۔