QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

ہیپاٹائٹس کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور ساتھ ہی گاوں میں آنکھوں کی بیماریاں زیادہ ہیں

نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات مبین جمانی نے کہا ہے کہ محکمہ بحالیات کے تحت ریسکیو 1122 شہر اور صوبے کے عوام کیلئے جو کام کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے یہ صوبے کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ محکمہ بحالی سندھ کے تحت سندھ کے مزید 5اضلاع میں میڈیکل ہیلتھ کیئر یونٹس ان اضلاع میں روانہ کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ حادثات کی صورت میں فرسٹ ایڈ کی سب سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہیلتھ کیئر یونٹس سے دور دراز کے شہریوں کو ان کے اپنے گائوں اور علاقوں تک او پی ڈی کی مفت سہولت حاصل ہوجائیں گی۔ سندھ کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، جس کے باعث وہاں ہیپاٹائٹس کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور ساتھ ہی گاوں میں آنکھوں کی بیماریاں زیادہ ہیں۔ سیکریٹری بحالیات کوہدایات دی ہیں کہ ہیلتھ کیئر یونٹس ہر ماہ ایسے علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریں اور وہاں اس بیماری میں مبتلا افراد کا علاج اور انہیں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہوتا ہے لیکن اس کو ثابت کرنا مشکل ہے۔ آنے والے عام انتخابات میں سیکورٹی ٹھریڈ کے سوال کے جواب میں نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا ہے کے پی کے، بلوچستان اور سندھ میں بھی ٹھریڈ ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ پرامن انتخابات کا انعقاد نہ ہو۔اس موقع پر سیکرٹری بحالیات سندھ پرویز احمد ساحر نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں ہم موبائل ہیلتھ کیئر یونٹس سندھ کے پانچ ڈسٹرکٹ کو دے رہے ہیں۔ ان میں خیرپور میرس، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، ٹنڈو محمد خان اور شہید بینظیر آباد شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *