QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر8جدید اسنارکلز تقسیم کریں گے

نگراں وزیر اعلی سندھ ایک ارب35 کروڑ روپے مالیت کی جدید اسنارکل گاڑیاں تقسیم کرینگے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر8جدید اسنارکلز بلدیہ عظمی کراچی سمیت حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ کے میونسپل کارپوریشنوں میں تقسیم کریں گے۔ گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی جس میں حکومت سندھ کے دیگر افسران کے ساتھ سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد، سی او او اسد اللہ خان بھی شریک ہوںگے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹس سید شبیح احمد کے مطابق8اسنارکل ہیں جو100فٹ لمبی ہیں،3 گاڑیاں بلدیہ عظمی کراچی کو دی جائینگی جبکہ ایک گاڑی حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ شہر کو دی جائے گی، وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز بھی مزار قائد پر تقریب میں30جدید بسیں کراچی کیلئے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے حوالے کیں، آج ہونے والی تقریب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، تقریب ساڑے بارہ بجے دن ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *