QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

میری گولڈ فیسٹیول،دلکش اوربڑی تعداد میں رنگا رنگ پھول نمائش میں رکھے جائیں گے

میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے تحت جمعہ سے فریئر ہال لان میں میری گولڈ فیسٹیول شروع ہوگا جو تین روز تک جاری رہے گا، نمائش میں شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ فریئر ہال میں میری گولڈ فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ میری گولڈ موسم سرما کا پھول ہے اور دوماہ تک کھلا رہتا ہے،اس کے بے شمار رنگ ہیں اور یہ پھول اپنی خوبصورتی اور جاذبیت کے باعث انتہائی مقبول ہے، پاکستان میں مسلسل چھ ماہ کی محنت کے بعد یہ پھول اپنی رعنائی دکھاتا ہے، اس سال بھی میری گولڈ کے ہزاروں رنگا رنگ پھول فریئر ہال کے لان پر شہریوں کے لئے دلکش انداز میں سجائے جا رہے ہیں ، فریئر ہال میں تمام فوارے درست حالت میں رکھنے کے انتظامات کئے جائیں گے،اس تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ میئر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اس فیسٹیول میں آئیں اور مختلف رنگوں میں جلوہ گر پھولوں کو دیکھیں، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ وہ اس فیسٹیول کو بھر پور بنانے کے لئے اقدامات کریں اور کے ایم سی کی نرسریوں میں تیار ہونے والے دلکش اور رنگا رنگ پھول زیادہ سے زیادہ تعداد میں فیسٹیول میں رکھے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *