QoumiAwaz News

April 5, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
International

متحدہ عرب امارات میں سیلابی صورتحال،شہری گھروں میں محصور

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ابو ظبی، فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، خراب موسم کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں آج بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔عمان میں بھی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا اورسڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہا۔متحدہ عرب امارات میں رات بھر گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ابوظبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ اور عجمان میں علیحدہ علیحدہ شدت کے ساتھ بارش ریکارڈ کی۔دبئی میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کے بعد بھی کچھ رہائشیوں کو خراب موسم کے دوران چھتریاں تھامے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *