QoumiAwaz News

April 5, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Technology

دنیا کا پہلا اے آئی سافٹ ویئر انجینئر لانچ کردیا گیا

عالمگیر شہرت کی حامل ٹیک کمپنی کوگنیشن نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا سوفٹ ویئر انجینیر لانچ کردیا ۔ڈیون لکھنے کے علاوہ ایک ہی پرامپٹ سے کوڈنگ کرنے کے علاوہ ویب سائٹ اور سوفٹ ویئرز بھی تیار کرسکتا ہے۔کوگنیشن کا کہنا تھا کہ اس اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کو تیار کرنے کا مقصد اِسے انسانوں کی جگہ کام پر لگانا نہیں بلکہ کارکردگی بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔مصنوعی ذہانت کی متعدد بڑی کمپنیوں کے انٹرویوز میں یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر کامیاب ہوچکا ہے۔ سوفٹ ویئر انجینیر سے متعلق بہت سے پیچیدہ سوالوں کے جواب اِس نے خاصی مہارت کے ساتھ بالکل درست دیے۔کوگنیشن نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ڈیون موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کام کرتا ہے۔یہ انجینیرنگ سے متعلق بہت سے تمام امور انجام دیتا ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ اے آئی سوفٹ ویئر انجینیر سوچتا بھی ہے اور کسی بھی معاملے میں منصوبہ سازی بھی کرسکتا ہے۔ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہزاروں فیصلے کرسکتا ہے۔ غلطیوں سے سیکھنے کے وصف کی بدولت اس کی کارکردگی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *