نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات مبین جمانی نے کہا ہے کہ میرے یا میئر کراچی کے درمیان کوئی چپکلش نہیں ہے۔ وہ 4 سال کے لئے اور میں چند ماہ کے لئے آیا ہوں۔کے ڈی اے کی جانب سے بنائی جانے والی ناگن چورنگی تا راشد منہاس روڈ تک سڑک کی تعمیر اور بعد ازاں سعدی گارڈن روڈ اور اس سے متصل برساتی نالہ کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مبین جمانی نے کہا کہ اسکیم میں سڑک کے ساتھ ڈرینیج کا سسٹم بنایا گیا ہے تاکہ بارشوں یا سیلاب کے دوران ٹھڈو ڈیم سے سپر ہائی سے سعدی ٹان میں داخل ہونے والا پانی جو اس پورے علاقے کو ڈوبا دیتا ہے اب اس ڈرنیج سسٹم سے پانی کا اخراج ممکن ہوسکے گا،147ملین روپے کی لاگت سے یہ اسکیم مکمل کی گئی ہے۔ سوالات کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ کسی کی زندگی یا پروجیکٹ کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔مجھے نہیں معلوم کس نے 18,10یا 5 فیصد کمیشن اس میں لیا ہے کیونکہ یہ منصوبہ مجھ سے پہلے ہی ٹینڈر ہوا ہے البتہ میں نے ایک فیصد بھی نہیں لیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ضیا کالے کو میں نہیں جانتا، ایک صاحب نے کہا کہ ایس بی سی اے میں سسٹم چل رہا ہے اور اس کے شواہد میرے پاس ہیں، وہ شخص ضیا کالے کو جس کو میں نہیں جانتا ہوں کو میرے دفتر لایا میں نے اس سے پوچھا کہ سسٹم میں وزیر بلدیات یا کسی کی شمولیت ہے لیکن وہ یہ کہہ کر چلا گیا کہ میں شواہد لاتا ہوں اور اس کے بعد آج تک وہ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملنے والا ضیا کالا ہے۔