امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل کراچی نے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار وں کو سب سے زیادہ ووٹ دیے نتائج تبدیل کرکے ایم کیو ایم کومسلط کیا گیا ۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر امن اور منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام اور پوری دنیا کے سامنے تماشہ بنا ہوا ہے۔ ہم جیت گئے ہیں ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ملنی چایئے۔ ایم کیو ایم کو پورے شہر میں صرف5فیصد ووٹ ملے اس کے باوجود اسے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں دے دی گئیں۔ تاریخ کی بدترین دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کے خلاف زبردست احتجاج و دھرنا دیں گے اوراحتجاج کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ اگر من پسند نتائج ہی حاصل کرنے تھے اور جیتنے والوں کو ہروانا تھا تو انتخابات پر 48ارب روپے کیوں خرچ کیے گئے؟جماعت اسلامی جائز و قانونی حقوق کے لیے آواز اٹھائے گی۔پی ایس 91 میں محمد فاروق 23ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پی ایس 124سے محمد احمد، پی ایس 104محمد جنید مکاتی اور پی ایس 106سیدعبد الرشید کامیاب ہوگئے تھے مگر ان کا نتیجہ تبدیل کیا جارہا ہے اسی طرح ہمارے این اے اور پی ایس پر کئی امیدواران بھاری تعداد میں ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں مگر ان کے بھی نتائج نہیں دیے جارہے۔ پی ایس 91 میں ایم کیو ایم نے 5ہزار ووٹ لیے تھے۔ این اے 236 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عالم گیر کو 11ہزار ووٹ دکھائے گئے اور جماعت اسلامی کے امیدوار کے 21ہزار ووٹ دکھائے گئے جب کہ فارم 45 اور 46 کے مطابق ہمارے ووٹ اس سے زیادہ ہیں