QoumiAwaz News

April 7, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Election 2024

حلقہ این اے 242کا امیداوارکون ہوگا مصطفی کمال یا شہباز شریف ؟

مسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق معاملات کافی حد تک طے پاگئے ہیںتاہم دو قومی اور دو صوبائی نشستوں پر فیصلہ دونوں جماعتیں مزید مشاورت کے بعد کریں گی۔ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے رانامشہود،نہال ہاشمی، ناصرالدین محمود اور علی اکبر گجر شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے امین الحق جاوید حنیف حسان ایڈوکیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا کہ انتخابات کے بعد جو پارلیمنٹ وجود میں آئے گی امید ہے نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے اورایم کیو ایم وزیر اعظم کے لیے انہیں ووٹ دے گی۔ سندھ میںگزشتہ 15 سال سے جو حکومت چلتی آرہی ہے اس نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اض کے مذکرات میںاس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے۔8فروری کے بعد سندھ میں بھی مشترکہ حکومت بنائیں گے۔ سندھ کا وزیر اعلی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ کا مشترکہ ہو گا، این اے 242سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفی کمال کا حلقہ ہے ،اسی حلقہ سے شہباز شریف امیدوار ہیں اب این اے 242کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرشہباز شریف اور خالد مقبول صدیقی فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ(ن)کے رانا مشہود نے کہا کہ کچھ چیزوں کو فائنل کر دیا ہے آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم اور لیگ کی قیادت اعلان کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا اتحاد ہے جو آگے چلنا ہے یہ کثیر الجماعتی اتحاد کی بات ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 22ہزار ارب ترقیاتی بجٹ میں آیا لیکن یہ رقم سندھ پر نہیں لگائی گئی ہم جن کو اصل اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں ان کے ساتھ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ناانصافی کی ہماری یہ کوشش ہے کہ تمام مکاتب فکر کو ساتھ لیکر چلا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ نے اپنی سفارشات فائنل کرلی ہیں۔ امین الحق نے کہا کہ میاں صاحب کراچی آجائیں یا ایم کیو ایم لاہور جائے ا س میں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے پندرہ سالہ اقتدار میں سندھ کے رہنے والوں کوکچھ نہیں دیا جبکہ وفاقی حکومت نے گرین لائن بنائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *