QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Breaking News

بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، سائفر کیس کی کہانی جاننے کیلئے ججز انکوائری کرائیں

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سائفر کیس سنجیدہ مسئلہ ہے، پیچھے کی کہانی جاننے کیلئے ججز انکوائری کرائیں،میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام مشکل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، میں عوام سے ان کا ساتھ مانگتا ہوں، کسانوں اور مزدوروں کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران سے ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، مخالفین کو دعوت دیتے ہیں کہ ایک ہو کر ہمارا مقابلہ کریں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم بھیجے گئی سائفر کاپی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، سائفر کیس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، سائفر کے پیچھے کہانی جاننے کے لیے ججز انکوائری کرائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں چل رہی۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *