QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
International

دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ مسجد سعودی خاتون نے تعمیر کر لی

دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ مسجد کی تعمیرسے سعودی عرب کی کاروباری خاتون وجنات عبدالوحید نے مرحوم شوہر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خاتون کے مرحوم شوہر کے نام پر عبدالعزیز عبداللہ شربتلی نامی مسجد جدہ کے مضافاتی علاقے الجوارہ میں واقع ہے۔ اس اقدام سے خاتون نے دبئی کے عزائم کو بھی شکست دے دی جس کا 2025تک تھری ڈی پرنٹڈ مسجد تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔خاتون کی تعمیر کردہ تھری ڈی پرنٹڈ اس مسجد کو نیشنل ہاسنگ کمپنی کی بھی حمایت حاصل رہی۔دنیا کا تھری ڈی پرنٹنگ دارالحکومت بننے کے عزائم کے ساتھ دبئی نے اس ٹیکنالوجی کیساتھ 25فیصد نئی عمارتوں کی تعمیر کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔تھری ڈی پرنٹنگ روایتی کنکریٹ کے بجائے عمارتوں کی تیزی سے تعمیر کی اجازت دیتی ہے۔ سرکاری حکام اورکاروباری رہنمائوں نے گزشتہ ہفتے منعقدہ افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔خاتون نے 5,600مربع فٹ پر محیط اس مسجد کی تعمیر کی قیادت کرتے ہوئے چینی ٹیکنالوجی فرم گوانلی سے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی شروع کی۔ روایتی تعمیرات کے برعکس اس منصوبے کا کام اور عمل درآمد بہت مختلف انداز میں کیا گیا جس میں عمارت کے ڈیزائن پر بہت زیادہ توجہ دی گئی۔اس ڈیزائن کا مقصد نمازیوں میں سکون کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *