QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف و دیگر کو خط لکھنے کی بات ان کی ذہنیت کی عکاس ہے

رہنما پیپلز پارٹی سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف اور دیگر کو خط لکھنے کی بات ان کی ذہنیت کی عکاس ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں صرف انتشار، عدم استحکام اور افراتفری چاہیے۔دوست ممالک کو پاکستان کی معاشی امداد نہ کرنے کا خط بھیجنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حرکت پاکستان کے معاشی مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی ایسی غلطیاں کرچکی ہے، 2018 میں دھاندلی کے باوجود ہم نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جس ملک نے بانی پی ٹی آئی کو عزت دی، وزیراعظم بنایا، اس ملک کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *