QoumiAwaz News

April 7, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Election 2024

سندھ اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے لیے خواتین اور اقلیتی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبائی اسمبلی کا 16واں ایوان مکمل ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی میں خواتین کی29اور اقلیتوں کی 9مخصوص نشستیں ہیں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی 20ارکان جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں 6 ارکان منتخب ہوئے۔اقلیت کی ایک اور خواتین کی 2نشستوں پر فیصلہ نہیں ہوا، سنی اتحاد کونسل میں شامل آزاد ارکان کی مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہیں ہوا۔پیپلز پارٹی کی ہیرسوہو پانچویں مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئیں جبکہ ڈاکٹر کھٹو مل جیون چوتھی بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔صوبائی اسمبلی میں جی ڈی اے ارکان کی تعداد 3ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ اسمبلی میں 114نشستیں ہوگئیں۔اقلیت کی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے 2ارکان منتخب ہوئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ اسمبلی میں خواتین کی 6نشستیں ملی ہیں۔ ایم کیو ایم کی مخصوص نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں 36سیٹیں ہوگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *