ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارنگراں حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ۔جاری کردہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونا عوام کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنے گا، نگراں حکومت کا فیصلہ نہ صرف تمام اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا جس سے غربت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ہوش ربا اضافے سے عوام شدید پریشانی اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے اور اگلے مہینے کے بلوں میں ریلیف فراہم کیاجائے۔
- February 22, 2024