QoumiAwaz News

May 23, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Election 2024

ہمیں جیتنے دیا جائے، نتائج کو قبول کیا جائے،مسترد شدہ لوگوں کو مسلط نہ کیا جائے

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں جیتنے دیا جائے، نتائج کو قبول کیا جائے،مسترد شدہ لوگوں کو مسلط نہ کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میںہنگامی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات سے بڑھ کر جماعت اسلامی کو ووٹ دیے ہیں، ہم جیت رہے ہیں ہمیں جیتنے دیا جائے، حقیقی نتائج کو قبول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ لوگوں کو حکومتی و ریاستی طاقت کے ذریعے اہل کراچی پر دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش نہ کی جائے،ہم نے پہلے ہی جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہورہے ہیں،ایم کیوا یم کو پہلے ہی سے بیلٹ پیپرز دے دیے گئے تھے جو بعد جعلی اور بوگس ووٹنگ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں،پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں مسلح افراد نے درجنوں پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کیے،شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کر کے ہمارے کارکنوں کو زخمی کیا گیااور ناظم آباد میں بھی کارکنوں پر تشدد کیا گیا،شاہ فیصل کالونی، ملیر، فیڈرل بی ایریا دستگیر، بلدیہ،اورنگی ٹان،نیو کراچی، لانڈھی اور دیگر مقاما ت پر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کیا گیا،قانون نافذ کرنے والے کے اہلکار اور الیکشن کمیشن کہیں موجود نہیں تھا۔جماعت اسلامی کے راستے میں رکاوٹیں ڈال کر جو لوگ مسترداورناکام لوگوں کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ حب الوطنی نہیں ملک و کراچی دشمنی ہے۔ عام انتخابات میںآخر تک کنفیوزن ہے۔ اس انتخابات میں بھی پی ٹی اے اور وزارت داخلہ نے نیٹ اور موبائل بند کردیے۔ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے پولنگ کا عمل مفلوج ہوکر رہ گیا۔ الیکشن کمیشن کی ایک سال سے تیاریاں ہورہی تھیں۔ ہمارے پاس ویڈیوز میں حقائق موجود ہیں سوشل میڈیا میں پوری دنیا کے سامنے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *