مولانا بشیر فاروق بڑھتی مہنگائی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تقریبات رات 10 بجے ختم کرائی جائیںانڈے،مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں،سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق نے بڑھتی مہنگائی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نگراں صبائی حکومت سے ون ڈش پارٹی کرنے کے احکامات جاری کرنے اور شادی ہالوں میں تقریبات ہر صورت رات دس بجے ختم کرانے کی اپیل کردی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میںان احکامات پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے تاہم سندھ اس حوالے سے پیچھے ہے۔ شادی ہالوں کے اوقات رات دس بجے تک محدود کیے جائیںاس طرح بجلی کی بچت کیساتھ مہنگائی کی چکی میںپسے عوام کے لیے شادی کی تقریبات آسان ہوجائیں گی۔ کئی قسم کے کھانے صرف اس لیے رکھنے پڑتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔اگر حکومت پالیسی بنادے گی تو وہ اخلاقی طور پر کسی دباو میںآئے بغیر ون ڈش پارٹی کرسکیں گے۔ماضی میںیہ تجربہ بہت کامیاب ہوچکا ہے۔