مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق کی ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری یہ ملاقات الیکشن کی تیاری کا حصہ ہے اور ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے کی گئی ہے اور یہ واحد الیکشن ہے کہ جس میں ساری سیاسی جماعتیں پریشان ہیں ۔پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کو اس ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ْامید ہے الیکشن غریب عوام کیلئے خوش آئیند ہوں گے۔اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ یہ انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں ہم ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اس ملک کو اس مشکل وقت سے نکالنے کی کوشش کر رہیں ہے یہ کوشش پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے ہمیں آپس میں اتحاد کر کہ اس ملک کے عوام کو مہنگائی کے طوفان اور تمام مفاداد کو بالائے طاق رکھ پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے کام کرنا ہے اور عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے حل تلاش کرنا ہے ۔ایم کیو ایم محب وطن سیاسی جماعت ہے امید ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کو اس مشکل وقت سے نکالنے میں بھرپور کردار ادا کریگی۔