QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

کراچی پر2018میں غیر مقامی افراد کو مسلط کیا گیا اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے

ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018میں غیر مقامی افراد پر جبرا کراچی پر مسلط کیا گیا لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے10جنوری،2024متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کا اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاس میں منعقد کیا گیا جس سے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی اور انچارج مرکزی شعبہ اطلاعات احسن غوری نے شعبہ جاتی ذمہ داران سے گفتگو کی۔ ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024کے عام انتخابات کی انتخابی مہم میں بھی شعبہ اطلاعات کے ایک ایک ذمہ دار کا اہم کردار ہے، ذمہ داران تیاری کرلیں اور ایم کیو ایم کے خلاف کیا جانے والے منفی پروپیگنڈے کے خلاف حکمت عملی تیار کریں، ایم کیو ایم کے منشور کو بذریعہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا عوام تک پہنچانا ہے۔ آنے والا وقت شہری سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے، انشااللہ ایم کیو ایم پاکستان 2018کے عام انتخابات میں چھینی جانے والی نشستیں واپس حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ،عوام کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا اور اس کی نشاندہی کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم بخوبی نبھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *