ایم کیو ایم پاکستان نے ملک بھر میں8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کیساتھ این اے دو سو بیالیس پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بڑی شرط عائد کر دی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست سے دستبرداری صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مشروط کردی ہے۔ ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ این اے242کی صوبائی نشستوں پرایم کیوایم امیدوارکھڑے کرے گی۔ ن لیگ حلقے کی صوبائی نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کرنا چاہتی ہے، ان صوبائی حلقوں میں پی ایس111،پی ایس112،پی ایس113اورپی ایس114شامل ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی مسلم ن لیگ کیساتھ این اے242کی قومی وصوبائی نشستوں پربات چیت جاری ہے۔