QoumiAwaz News

April 7, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Health

کے ایم سی کے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے تحت چلنے والے تمام اسپتالوں کو عوامی مفاد میں مکمل طور پر فعال کیا جا رہا ہے، شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد، ڈاکٹرز اور دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کر رہا ہوں تاکہ کے ایم سی کے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جاسکے ، طبی اداروں کو بہتر بنانے کے ساتھ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے دورے اور ضلع جنوبی کی مختلف سڑکوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے موقع پر کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی سید افضل زیدی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نیو چالی پر واقع کے ایم سی کے زیر انتظام سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اسپتال کی انتظامیہ اور عملے سے ملاقات کرکے اسپتال کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی، اسپتال کی انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں مریضوں کو بہتر تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، بلدیہ عظمی کراچی کے تحت چلنے والے اسپتال اور دیگر طبی ادارے غریب و متوسط طبقے کے لئے امید کی کرن ہیں کیونکہ انہیں یہاں نہایت کم خرچ پر علاج معالجے کی سہولیات میسر آتی ہیں جبکہ انہی سہولیات کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں میں بہت بڑی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ ان طبی اداروں کو بہتر بنایا جاسکے اور شہریوں کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر آئیں۔انہوں نے سرفراز رفیقی شہید اسپتال کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسپتال کی بہتری کے لیے تجاویز دیں جن کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *