سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ کیماڑی ڈسٹرکٹ لسانی تعصب کی بنیاد پر سابقہ سندھ حکومت نے بنایا انکا خیال تھا کہ لسانی زنجیر باندھ کر وہ ایم کیو ایم کو روک سکتے ہیں، مچھر کالونی کیماڑی کے لوگوں کو گزشتہ پندرہ برس سے نوکریاں نہیں ملیں تو کراچی حیدرآباد کے کسی نوجوان کو بھی نوکری نہیں دی گئی،جعلی ڈومیسائل بنا کر ہماری نوکریاں بیچ دی گئیں،پیپلزپارٹی نے نہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ کو مچھر کالونی کیماڑی بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے ماڑی پور کیماڑی میں ایم کیو ایم کے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کنوینرایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صیدقی و اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مبارک ولیج کیماڑی میں ایم کیوایم نے وہاں پانی پہنچایا اور سڑک بنائی وہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں دیں،ہمارے اس علاقے کے تین ساتھیوں کو پچھلے دنوں پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے شہید کر دیا، ہمارے ساتھیوں کو ان ہی لوگوں نے شہید کیا جو یہاں کا پانی بیچنا چاہتے ہیں، تینوں شہدا کے قاتلوں کے سر پرست وہی ہیں جو یہاں اسمگلنگ اور منشیات کا کاروبار کرتے ہیں، اس علاقے سے ووٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کو آوٹ کرنا ہے،یہ سیاست نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہیاگر یہاں کہ عوام نے تھوڑی سی بھی سستی دکھائی تو پیپلزپارٹی ان قاتلوں کو پھولوں کے ہار پہناکر لائے گی،آج پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ایک ہوگئی ہیں ہم کالے انگریزوں سے ضرور آزادی حاصل کریں گے،آٹھ فروری کو پتنگ کو ووٹ ڈالنا ہے،پیپلزپارٹی لسانی بنیادوں پر جتنے ڈسٹرکٹ بنائیگی ہم وہاں کے لوگوں کی مدد سے پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول کر دیں گے، اس موقع پر ایم کیو ایم کے ہمایوں عثمان، امیدوار برائے حلقہ قومی اسمبلی کیماڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساتواں ڈسٹرکٹ سابق حکمرانوں نے اپنی اسمگلنگ کرنے کیلئے بنایا،سابق حکمرانوں نے یہاں جوئے اور منشیات کے اڈوں کی حوصلہ افزائیکی۔