QoumiAwaz News

May 29, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Breaking News Pakistan

سندھ کے حکمران کراچی کو لسانی بنیادوں پر کر تقسیم کرنے کی خواہش رکھتے تھے،خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں پر بنے والے ضلع کیماڑی میں ایم کیو ایم نے آج پاوور شو کیا ہے کراچی شہر کو تقسیم کرکے آگ و خون میں نہلایا گیا سندھ کے حکمرانوں کی خواہش تھی کہ لسانی بنیادوں پر کراچی کو تقسیم کرکے وہ اپنے ایجنڈے پر چلائیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ماڑی پور کیماڑی میں ایم کیو ایم کے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال و اراکین رابطہ کمیٹی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پانی اور گیس نہ صرف اس علاقے میں نہیں ہے بلکہ پورے کراچی میں نہیں ہے ۔اب تاقیامت نبی نہیں آئیں گے اب آپ کو اپنی قسمت خود بدلنی ہے.انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے تین شہیدوں نے اپنے لہو سے روشنی کے چراغ جلا دئیے ہیں جب ایک عام آدمی ایک عام مزدور ایوانوں میں پہنچے گا تو تبدیلی ضرور آئیگی اب جاگیردارانہ جمہوریت کا وقت ختم ہورہا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اب ایک عام آدمی کی جمہوریت ایک شراکتی اور شمولیتی جمہوریت کے دور کا آغاز ہورہا ہے،سابقہ متعصب حکمران ناکام ہوگئے کراچی جب کھڑا ہوتا ہے تو تخت و تاج گر جایا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *