QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Breaking News Sports

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ٹی20 اسکواڈ کے جلد اعلان کامقصدکھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20اسکواڈ میں شاہین شاہ کپتان، بابر اعظم، رضوان ، فخر زمان صائم ایوب شامل ہیں، ان کے علاوہ افتخار احمد، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹی20 اسکواڈمیں وسیم جونیئر، زمان خان ، عامر جمال ، اعظم خان ، عباس آفریدی صاحب زادہ فرحان اور حسیب اللہ بھی شامل ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ میں اسکواڈ میں شاداب خان اور محمد حارث شامل نہیں ہیں۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارا مقصد ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے،محمد حارث کو ریسٹ کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لڑکوں کو ماضی میں موقع دیا ہے جو پرفارمنس نہ دے سکے، حسیب اللہ میں قابلیت ہے کہ وہ عالمی سطح پر کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں، احسان اللہ ، شاداب، نسیم شاہ اور محمد حسنین ان فٹ ہیں۔وہاب ریاض نے اعظم خان کی شمولیت سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ فٹنس کے ساتھ اسکلز بھی دیکھنا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہر جگہ پرفارم کررہے ہیں ان سے فٹنس سے متعلق بھی بات ہوئی، شان مسعود پلان سے آؤٹ نہیں، ٹی20 ٹیم میں شامل کیے جاسکتے ہیں، ابرار احمد کی انجری پر کام ہورہا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشن مشکل ضرور ہے مگر کوئی بھی سیریز آسان نہیں ہوتی، شعیب ملک یا احمد شہزاد کی ضرورت ہوئی تو سوچیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیں اوپننگ تبدیل کرنے سے متعلق تجربے کرنے پڑیں گے، ہمارا کام ٹیم سلیکٹ کرنا ہے،مینجنٹ حتمی فیصلہ کرسکتی ہے، ہمارا کام ٹیم سلیکٹ کرنا ہے،مینجمنٹ حتمی فیصلہ کرسکتی ہے، سلیکشن کمیٹی کی پوری کوشش ہے کہ ورلڈکپ کیلئیاچھی ٹیم بنائیں، اس ٹی20سیریزمیں کوئی اوپننگ کریتوضروری نہیں کہ مستقل کردیا جائے۔سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے کہا کہ ہم بیک اپ تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمر اکمل ٹیم میں میری وجہ سے نہیں، پرفارمنس سے آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود کھلاڑیوں پر مشتمل دسمبر کے آخر میں مختصر کیمپ لگایا جائے گا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *