QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Sports

نسیم شاہ نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہبلیٹیشن کےآخری مرحلےکا آغازکردیا

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔نسیم کی ری ہبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں۔وہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *