QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Pakistan

گورنر ہائوس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے، کلاسز کا آغاز جلدکیا جائے گا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں یہاں کلاسیں شروع ہو جائیں گی۔ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میرے بھی اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں،سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور یہاں آئندہ چند روز میں کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جو وعدہ کسی اور پارٹی نے کیا تھا وہ میں نے پورا کر دکھایا۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے لیے ورجینیا سے اساتذہ بھی کراچی آ چکے ہیں اور ایک دن میں 2 ہزار نوجوانوں کا ڈھائی گھنٹے کا آئی ٹی سیشن ہوگا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہر 15 دن بعد میرے بارے میں خبریں چلائی جاتی ہیں کہ گورنر سندھ آج جا رہا ہے یا کل جا رہا ہے۔ میرے جانے کی خبریں چلانے کا مقصد فلاحی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں افواہیں پھیلانے والوں کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ میں نے آدھی دنیا جنرل(ر)پرویز مشرف مرحوم کے ساتھ گھوم کر دیکھی۔ بطور گورنر میری تنخواہ سیلانی فائونڈیشن ا ور جے ڈی سی کو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں ایک سال چوہدری شجاعت کے گھر پر گزارا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *