محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تاہم درجہ حرارت 24سے 26ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جو دن کے وقت ہلکے موسم کی نشاندہی کرتا ہے۔ فضا میں نمی کا تناسب 67فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرق سے ہوائیں 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ایئر کوالٹی :
ایئر کوالٹی انڈیکس کی بنیاد پر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے،ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی تجویز کی ہے، بشمول سفر کے دوران ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- January 10, 2024