QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Sports

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم کے بارے میں کیا کہا؟

بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، ان کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں،پیٹ کمنز ،جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن،مچل اسٹارک
کینبرا :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، ان کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں آسٹریلوی فاسٹ بولر اور کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، ان کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں۔پیٹ کمنز نے کہا کہ بابر اعظم کی تکنیک بہت مضبوط ہے، وہ گراؤنڈ میں کہیں بھی اسکور بنا سکتے ہیں اور اس سیریز میں بابر ہمارے لیے مشکل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین بیٹرز کی لسٹ میں ہیں جنہیں آؤٹ کرنے کے بعد ہمیشہ آپ مطمئن ہوتے ہیں۔فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بابر اعظم ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں، پہلے ون ڈے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا اور پھر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے کھیل کو مضبوط کیا۔جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہیں، اگر آپ نے بابر کو آؤٹ نہیں کیا تو وہ آپ کو نقصان پہنچائیں گے، بابر اعظم آپ پر پریشر واپس ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔آسٹریلیا کے اسپن بولر نیتھن لائن نے کہا کہ بابر اعظم بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں، جب بابر بیٹنگ کرتے ہیں تو اپنے ہاتھوں کا خوبصورت استعمال کرتے ہیں۔نیتھن لائن نے کہا کہ آپ ہمیشہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور بابر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا کہ بابر اعظم کے بیٹنگ کا مزاج بہت کمال کا ہے، بابر کے پاس ہر قسم کے شاٹس ہیں، وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اننگز کو بنا سکتے ہیں اور وقت پر جارحانہ بھی کھیل سکتے ہیں۔مچل اسٹارک نے کہا کہ بابر کسی بھی وقت گیم کا مومینٹم بدل کر جیت سکتے ہیں، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، امید ہے کہ بابر کو اس بار رنز نہیں بنانے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *