QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Health

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا

شہر میں شام تک ہوا کی رفتار20سے 25کلو میٹرفی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے فضا مزید گرد آلود ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔ جس سے بچنے کے لیے شہری ماسک پہنیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں اس وقت موسم خشک ہے، شہرمیں صبح، رات میں سردی، جبکہ دن میں حدت ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 5سے 10کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں ہوا کا معیارغیرصحت بخش ہے، مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار170سے 210ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *