QoumiAwaz News

April 3, 2026
سندھ اسمبلی کیلیے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ملک بھر میں ٹوئٹر سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
Hammas Israel War

اسرائیلی فوج نے غزہ کی بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ کی بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ بندرگاہ کا کنٹرول تقریبا مکمل طور پر حاصل کر لیا ہے جسے حماس دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ المرسی کے علاقے کی تمام عمارتوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے اور اس آپریشن میں تمام فورسز حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج نے غزہ میں بندرگاہ کے علاقے کا بھی کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے کی تمام عمارتوں کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے 10 مجاہدین کی ہلاکت کا بھی دعوی کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ تقریبا 10 سرنگوں کی گزرگاہیں اور 4 عمارتیں تباہ کر دی گئی ہیں جو دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچیکا حصہ تھیں۔انہوں نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ اس بندرگاہ کو دہشت گردی کے مقاصد اور بحری افواج کے لیے تربیتی سہولت کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔دوسری طرف اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرقی علاقوں پر رات کے وقت پمفلٹ گرائے جن میں خان یونس کے مشرق میں رہنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوجی کارروائی سے قبل فوری طور پر علاقہ خالی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *